وحدت نیوز(سکردو)ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی جنگ لڑ رہے ہیں،گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کو نصف صدی گذرنے کے باوجود ان نا اہل حکمران نے کچھ نہیں دیا،لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں،ہماری کسی سے دشمنی نہیں،ہم نے حکمران جماعت کو یہ آفر کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا آئینی حق دیں ہم الیکشن سے دستبردار ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو حلقہ نمبر 2 ،رانگاہ،میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سکردو کے باشعور عوام بیدار ہیں وہ اب کسی غاصب اوردھوکہ باز کو ووٹ نہیں دینگے،جس نے گذشتہ دہائیوں سے اس حلقے کے عوام کو بیووقف بناتے رہے،ہم نے عوام سے یہ وعدہ کیا ہے کہ اگر ہمارے نمائندے عوامی خدمت میں کو تاہی کریں گے تو ان کو اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی حق نہ ہوگا،عوامی حقوق اور خدمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،ہمارا اصل ہدف عوامی فلاح وبہبود،عدل وانصاف،کرپشن کاخاتمہ،اقرباء پروری سے نجات ہے،ان شااللہ سکردو کے عوام بیدار ہیں اور 8 جون کو سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کی شکست اور عوامی بیداری اور فتح مبین کا دن ثابت ہو گا۔
8 جون سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کی شکست اور عوامی بیداری اور فتح مبین کا دن ثابت ہو گا، علامہ راجہ ناصرعباس
8 جون سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کی شکست اور عوامی بیداری اور فتح مبین کا دن ثابت ہو گا، علامہ راجہ ناصرعباس