وحدت نیوز(اسلام آباد)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اسلام آباد میں اپوزیشن وفد کے ہمراہ داعی وحدت مسلمین، نامور عالم دین، حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی عیادت کی اور صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپوزیشن وفد میں سید سہیل عباس، وزیر محمد سلیم اور راجہ زکریا خان مقپون شامل تھے۔ وفد نے قبلہ شیخ صاحب کی صحتیابی پر مبارک بادی دی اور انکی صحت و سلامتی پورے خطے کے لیے تبریک کا سبب قرار دیا۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال پر مختصر گفتگو بھی ہوئی۔ انہوں نے انکی صحت و سلامتی کے لیے نیک جذبات کے اظہار اور دعاؤں میں یاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔