گندم سبسڈی معاملہ، ڈی سی سکردو کی سید علی رضوی و دیگر رہنماؤں سے وحدت ہاؤس میں اہم ملاقات

28 نومبر 2023

وحدت نیوز(سکردو)گندم سبسڈی کے معاملے پر غور کیلئے ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی اور ڈی پی او سکردو اسحاق حسین ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی اور انجمن تاجران سکردو کے صدر غلام حسین اطہر و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ گندم ایشو سمیت دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے گندم کے حوالے سے سروے پر تحفظات اور فوری گندم ایشو سمیت دیگر معاملات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree