گلگت بلتستان میں عیسائیت کے فروغ وترویج کی کوششیں لمحہ فکریہ ہیں، شیخ فدا علی ذیشان

01 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے سکریٹری جنرل شیخ فدا علی ذیشان نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عیسائیت کی ترویج کی کوششیں لمحہ فکریہ ہے۔ ایسا ظاہر ہو رہا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں اسطرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں کہ جیسے جی بی مسیحیت کی آماجگاہ رہا ہو۔ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصہ ہوا کہ عیسائی مشنری یہاں تبلیغ کی کوششیں کرتی رہیں، پھر علاقے کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے بلتستان یونیورسٹی کے ذمہ داروں کی طرف سے نواحی علاقے کواردو میں موجود پتھر کو صلیب قرار دینے کی بھرپور کوشش کی گئی، اب پاپائے روم کی طرف سے وفد نے بلتستان کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کڑیاں ایک منظم سازش کے مراحل لگ رہی ہیں کہ علاقے میں عیسائیت کو فروغ دیا جائے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں کبھی عیسائی مذہب رائج نہیں رہا، بلکہ ایک اکیلے فرد کے بھی عیسائی ہونے کا کوئی ثبوت کہیں نہیں۔ دوسری طرف سرکاری پوسٹوں کا جب بھی اعلان ہوتا ہے، اس میں لازماً غیر مسلموں کیلئے کوٹہ رکھا جاتا ہے جبکہ پورے خطے میں غیر مسلم کا کوئی وجود نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree