علی سدپارہ ماونٹینئرنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام سے سیاحت اور ماونٹیئرنگ کے شعبے کو فروغ ملے گا، صوبائی وزیرکاظم میثم

10 فروری 2021

وحدت نیوز(سکردو) رہنما مجلس وحدت مسلمین اور وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد علی سدپارہ قومی ہیرو ہیں وہ اور انکے ساتھیوں کی گمشدگی قومی سانحہ ہے۔ اس موقع پر قومی ہیرو کی بازیابی کے لیے وفاقی حکومت، پاک آرمی اور صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ علی سدپارہ اور ساتھیوں کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے۔ علی سدپارہ  کے بیٹے ساجد سدپارہ کے حوصلے کو داد دیتے ہیں انکے عزم و ارادے کے ٹو سے بھی بلند تھے۔

انہوں نے کہاکہ ساجد سدپارہ کے عزم و ہمت گلگت بلتستان کے جوانوں نمونہ عمل ہے۔ اس سانحے کو وزیراعلیٰ جی بی خود مانیٹر کرتے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی طرف سے علی سدپارہ کی خدمات کو سراہنے اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے علی سدپارہ ماونٹیئرنگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا اعلان اہم اقدام ہے۔ اس ادارے کے قیام سے سیاحت اور ماونٹیئرنگ کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ جہاں کوہ نوردی سیکھنے کے شوقین افراد کی تربیت کے مواقع ملے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید سے گزارش کریں گے کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ماونٹینئر بلتستان کا محروم علاقہ سدپارہ میں ہیں اور حسن سدپارہ نے بھی علی سدپارہ کی طرح پوری قوم کا نام روشن کیا تھا ان کے علاوہ بھی ذاکر سدپارہ ساجد سدپارہ اور دیگر درجنوں ماونٹینئرز سدپارہ میں ہے۔ سدپارہ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے علی سدپارہ ماونٹیئرنگ انسٹیٹیوٹ سدپارہ میں ہی قائم کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree