معروف عالم دین حجت الاسلام شیخ سکندر ناصری اور حجت الاسلام شیخ رضا فیاضی کی قیادت میں کتپناہ کے عمائدین کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت

06 جولائی 2020

وحدت نیوز(سکردو) معروف عالم دین حجت الاسلام شیخ سکندر ناصری اور حجت الاسلام شیخ رضا فیاضی کی قیادت میں کتپناہ کے عمائدین کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت،انتخابات میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلانسیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین حلقہ دو سکردو کے امیدوار برادر کاظم میثم کو عمائدین کتپناہ کی جانب سے دی گئی دعوت پر آغا علی رضوی،شیخ احمد علی نوری،مجلس وحدت مسلمین حلقہ دو کے امیدوار کاظم میثم صاحب اور کاچو ولایت علی خان نے آج کتپناہ کا دورہ کیا۔

آغا علی رضوی اور انکے ساتھیوں کی کتپناہ آمد پر عمائدین کتپناہ کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم قائدین کا بھر پور استقبال کیا اس موقع پر باقاعدہ طور پر آغا علی رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عمائدین کتپناہ نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان کیا،اور آئندہ آنے والے انتخابات میں بھر پور ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔آغا علی رضوی،شیخ احمد علی نوری اور امیدوار حلقہ دو سکردو جناب کاظم میثم  نے ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا ۔اور انکا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree