وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور سیاسی شخصیت ڈاکٹر سلیم کاظم نے پاری کھرمنگ کے کارکنان کو افطار پارٹی دی ، ایم ڈبلیوایم سکردو سیکریٹریٹ میں ہونےوالی اس دعوت افطارسے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم کاظم نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کا ساتھ دیکرپاری کے عوام نے جس بصیرت کا مظاہرہ کیا اس پر مشکوربھی ہوں اور مبارک باد بھی دیتا ہو ں،ایم ڈبلیوایم کے مقابل نہ صرف تمام مخالف سیاسی قوتیں یکجا ہوکر آئیں بلکے سازشی حربے بھی استعمال کیئے گئے،مگر آج حالات یہ ہیں کہ ہم ہارنے کے باوجود بھی سرخرو ہیں سر اٹھا کر چلتے ہیں ، جبکہ بعض عناصرراہ بدلنے اور نظر چرانےپر مجبور ہیں ۔