گلگت بلتستان کے معروف ادیب ، محقق، نقاد عنایت اللہ شمالی کی مجلس وحدت کے احتجاجی دھرنے میں آمد، آغا علی سے اظہار یکجہتی

12 جون 2016

وحدت نیوز (سکردو) دیامر کے معروف دانشور، دیامر رائیٹرز فورم کے صدر،شاعر، ادیب نقاد اور اتحاد بین المسلمین کے داعی عنایت اللہ شمالی نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام یادگار شہداء اسکردو پر دئیے گئے دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لیے حاضر ہوئے۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب دئیے گئے بھوک ہڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے جاری یہ احتجاجی تحریک عین انسانی بنیادوں پر ہے اور انکے مطالبات کو منظور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی اجازت نہیں دینا چاہیے اور فرقہ پرستوں سے ملکی آزاد ہونا چاہیے۔ وطن عزیز میں موجود تمام مکاتب فکر کو مکمل آزادی ملنی چاہیے۔ عنایت اللہ شمالی نے کہا کہ مجلس وحدت کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اوراس سلسلے میں حکومت سنجیدہ نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ انکے مطالبات کو فوری حل کرے ۔ انہوں نے آغا علی رضوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہے اورآپکی حمایت کرتے ہیں گلگت بلتستان کے تمام میگا پروجیکٹس پر سیاسی جماعتوں کو سیاست کرنے کی بجائے اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے جبکہ گلگت بلتستان کے عوام متحد نہیں ہونگے فرقے، مسلک ،اور علاقوں میں بٹے رہیں گے ہمیں ہمارا حقوق کسی صورت نہیں مل سکتے ۔گلگت بلتستان میں خفیہ قوتیں مختلف مسالک کو آپس میں لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کر رہے ہیں ہمیں اتحاد کے لیے عملی میدان میں آنا چاہیے۔ اس موقع پر آغا علی رضوی نے عنایت اللہ شمالی کاشکریہ ادا کیا اور انکی حمایت کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں سی پیک ،گلگت اسکردو روڈاور زمینوں کے ہتھیائے جانے پر بھی دونوں رہنماوں نے خدشات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree