وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا گلگت بلتستان کی غیور عوام نے ناصر ملت کا تاریخی استقبال کر کے الیکشن سے پہلے ہی ایم ڈبلیو ایم کے حق میں ریفرنڈم کر دیا۔ میڈیا اور آگاہی کے اس دور میں مفاد پرست اور بے حس سیاست دان اس عوامی مینڈیٹ کو نہیں چرا سکتے۔ وہ سیاست دان جو اپنی سیاسی ضرورت کے وقت عوام کے دروازے پر نہیں جاسکتے وہ کل الیکشن کے بعد عوام کی ضروریات کیا پوری کریں گے۔
یہ خطہ محبان اہلبیت ؑ کا خطہ ہے اور ان کے حقوق کا دفاع بھی محبان اہلبیت ؑ ہی کریں گے۔ عوام کی مشکلات اور محرومیوں کا خاتمہ ہماری اولین اولیت ہے۔ اسی لئے تو مجلس وحدت مسلمین کی پہلے درجے کی قیادت شہر شہر اور دور دراز دیہاتوں میں عوام کے مسائل سننے جا رہی ہے۔ اور دوسری سیاسی پارٹیاں اپنے دسویں اور بیسویں درجے کی قیادتوں کو بھیج کر جیتنے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ یہ خطہ اور اس خطے کے مسائل ان سیاسی پارٹیوں کے دسواں اور بیسواں درجہ بھی نہیں رکھتے اسی لئے وہ ہمیشہ سے اس خطے کی عوام کو آئینی حقوق سے محروم کرتے آئے ہیں۔