گلگت بلتستان میں غیر ملکی ایجنسیاں تفرقہ پھیلانے اور اسلامی اقدار کو ملیامیٹ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے،علامہ علی رضوی

07 اپریل 2014

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹریٹ میں سانحہ چلاس کی دوسری برسی کی مناسبت سے فاتحہ خوانی کا پروگرام منعقد ہوا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے اراکین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے اراکین نے شرکت کی۔ برسی کے موقع پر شہداء سانحہ چلاس، شہدائے اسلام اور شہدائے پاکستان کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی۔ فاتحہ خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ علی رضوی نے کہا کہ سانحہ چلاس کو پیش وقوع پذیر ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن مجرمین کو گرفتار کرنے میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کرنے اور خانہ جنگی کی طرف بڑھانے کی اسلام دشمن طاقتوں کی سازش تھی جسے اس خطے کے غیو ر مسلمانوں نے کامیاب ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ چلاس، کوہستان اور بابوسر جیسے واقعات امریکی تنظیموں کی سیاہ کاریوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی ایجنسیاں تفرقہ پھیلانے اور اسلامی اقدار کو ملیامیٹ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اگر ریاستی ادارے غیر ملکی اداروں کوکھلی چھٹی دے کر رکھے تو دفاعی اہمیت کا حامل خطہ گلگت بلتستان بڑی طاقتوں کا میدان جنگ بن سکتا ہے اورشاہراہ قراقرم پر مزید خونین واقعات پیش آسکتے ہیں۔ اب گلگت بلتستان کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور کس بھی ملک دشمن عناصر کو اس خطے میں تفرقہ پھیلانے نہیں دیں گے۔ اس خطے کے تمام مکاتب فکر وحدت اسلامی کی عظیم لڑی میں پرو چکے ہیں اب کسی قسم کی تقسیم اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں اور سب ملکر دہشت گردوں ، ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں سے مقابلہ کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree