پنجاب کی طرح گلگت بلتستان میں آراوزکاالیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

19 مئی 2015
پنجاب کی طرح گلگت بلتستان میں آراوزکاالیکشن کسی صورت قبول نہیں کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

وحدت نیوز (اسکردو) گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہیں ،8 جون ملت کی سرفرازی کا دن ثابت ہوگا،جی بی کی محرومی کا سبب مرکز میں بیٹھی قوتیں ہیں،مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی زبان ہے،ہم گلگت بلتستان میں قانون کی حکمرانی کو نافذ کریں گے،کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوامی خدمت کو ہمارے نمائندے عبادت سمجھ کر کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو پریس کلب میں عمائدین پاری کھرمنگ  کے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاگلگت بلتستان میں پری پول ریگنگ جاری ہے،بے نظیر انکم سپورٹس کے نام پر شناختی کارڈ جمع کرنا شروع کر دیے ہیں،الیکشن پر قدغن کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے،الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائی جائے بصورت دیگر دھاندلی کے سپیشلسٹ اس خطے کو عدم استحکام سے دوچار کردینگے،ہم ہر جماعت کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ،یہی جمہوریت کا تقاضہ بھی ہے،پنجاب کی طرح آر اوز کے الیکشن کو ہم قبول نہیں کریں،الیکشن کا رزلٹ موقع پر ملنا چاہیئے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے پرامن اور محب وطن عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree