طالبان اور داعش کی حمایت کرنے والے اسلام آباد میں آزاد گھوم رہے ہیں، الیاس صدیقی

01 ستمبر 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی غرض سے امن پسند عالم دین علامہ امین شہیدی کو بلا جواز تنگ کر رہی ہے۔ کھلے عام طالبان اور داعش کی حمایت کرنے والے آج اسلام آباد میں آزاد گھوم رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مکمل حمایت اور سپورٹ کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز آجائے ورنہ شہباز شریف کا حشر بھی رئیسانی جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ سے لیکر گلگت بلتستان تک ہزاروں کارکنان کی قربانی پیش کی اور وقتا فوقتا جنازے اٹھاتے رہے لیکن ملک کی سالمیت کے خلاف زبان تک نہ ہلائی آج اسی جماعت کے قائدین اور کارکنان کے خلاف جگہ جگہ جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت یہ سب کچھ محض ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کیلئے کر رہی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے خلاف امین شہیدی نے بھرپور آواز بلند کی اور اس آواز کو دبانے کی پنجاب حکومت ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہی ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہے اور پنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہینگے۔ ہمارے قائدین کے خلاف حکومت اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آئی تو پھر پنجاب حکومت کے خاتمے تک بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree