سعودی حکومت آیت اللہ النمر کو پھانسی دیکر عوامی بیداری روکنا چاہتی ہے، آغا علی رضوی

18 اکتوبر 2014

وحد ت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے آیت اللہ باقرالنمر کو پھانسی کی سزا افسوسناک اور حددرجہ تکلیف دہ ہے۔ سعودی حکومت ہمیشہ سے اسلام دشمنی اور امریکہ و اسرائیل کی خوشنودی کے لیے فعال رہی ہے۔ سعودی عرب کے بادشاہوں کی سیاہ کاریاں ناقابل بیان حد تک شرمناک ہیں۔ یہ حکومت کبھی لبنان کے مظلوموں کے خلاف اسرائیل کی حمایت کے لیے کمر بستہ ہوتا ہے تو کبھی فلسطینی مظلوموں کے خلاف اور کبھی بدنام زمانہ تنظیم داعش کے لیے پشتی بان ثابت ہوتا ہے۔ اس حکومت سے نیک اور خیر کی توقع عبث ہے۔ آیت اللہ باقرالنمر کو حق گوئی اور حقوق مانگنے کی سزا دی جا رہی ہے، انکا جرم حقیقی اسلام کی اتباع اور امریکی اسلام کی مخالفت کرنا ہے۔ انہیں کم و بیش دو سال سے پابند سلاسل کیا گیا انہیں اذیتیں دی گئیں اور اب پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔ سعودی عرب میں ان ظالم بادشاہوں کے نظریئے کے علاوہ کوئی اور نظریہ رکھنا اور کسی اور مسلک کی اتباع جرم ہے۔ ہزاروں شیعہ افراد مختلف جیلوں میں اس لیے پابند سلاسل ہیں کیونکہ وہ انکے مسلک سے تعلق نہیں رکھتے اور متشدد امریکائی اسلام کے تابع نہیں۔ سعودی حکومت آیت اللہ نمر کو پھانسی دے کر عوامی بیداری کو روکنا چاہتی ہے جو کہ ان کی بھول ہے کیونکہ حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں، ظالم سعودی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انکی حکومت کے ٹوٹنے اور بکھرنے کی آوازیں سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہزاروں بے گناہوں کی ہتھکڑیوں سے آرہی ہیں۔ سعودی عرب میں عوامی بیداری کو کوئی بھی نہیں روک سکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree