وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے تفتان میں زائرین پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی رہائشگاہوں اور بسوں پر تکرار کے ساتھ حملے سکیورٹی اداروں کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی حکومت میں ملک میں دہشت گردوں اور قاتلوں کے علاوہ کوئی محفوظ نہیں۔ ان کی حکومت میں اگر کوئی محفوظ ہے تو قاتل، دہشت گرد اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے محفوظ ہیں۔ تین درجن کے قریب شہداء کا پاکیزہ لہو سکیورٹی ادروں بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ اگر شہادتوں کا یہ سلسلہ نہیں رکا تو شہداء کے خون کی طاقت سے ظالم حکومت کو رئیسانی کی راہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہادت کو ہماری کمزروی نہ سمجھے بلکہ شہادت ہمارے لیے باعث صد افتخار اور ہماری توانائیوں کا سرچشمہ ہے۔ سانحہ تفتان کوئٹہ کی اصل ذمہ دار نااہل نواز حکومت ہے۔ حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کریں۔