دیامر کے علماء و عمائدین کے وفد کی علامہ شیخ نیئر مصطفوی سے خصوصی ملاقات

13 مئی 2014

وحدت نیوز(نومل) گلگت بلتستان کے اہلسنت اکثریتی ضلع دیامر کے علماء اورعمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ڈاکٹر زمان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے دیامر کے علماء اور عمائدین پر مشتمل وفد کی نومل آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک جرات مند اور باوقار قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہیں۔ ماضی میں امن کے دشمنوں نے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی غرض سے پورے علاقے کو خاک و خون میں نہلادیا اور اب انشاءاللہ دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو مضبوط بنائیں گے اور مستقبل قریب میں تمام اضلاع کا مشترکہ دورہ رکھتے ہوئے عوام کو اپنے حقوق کیلئے متحرک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام پرخلوص اور محبت بھرا پیغام لیکر آئے ہیں اور ہم انشاءاللہ انہیں مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب گلگت بلتستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا ہے لوگ دیامر، بلتستان، نگر، غذر اور گلگت میں کوئی فرق محسوس نہ کریں اور پورے علاقے کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے بلا خوف و خطر سفر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کی بدولت پورے علاقے میں خوف کی فضاء کا خاتمہ ہوا ہے، جسے ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا اور اسی میں ہم سب کا فائدہ ہے۔ علاقے میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دیامر کے عوام کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree