بیگناہ افراد کو خاک و خون میں نہلا نے والوں کے خود ساختہ اسلام کو قوم نے مسترد کردیا ہے، شیخ نیئرعباس

14 دسمبر 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے پاراچنار میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جذبہ حسینی سے سرشار قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی۔ اس قوم کے بزرگ، جوان، بچے اور خواتین کے رگوں میں کربلا والوں کا خون دوڑ رہا ہے جو یزیدی لشکریوں کے ظلم کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن گئے ہیں۔ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی ہے اور اپنی شہادت سے پوری قوم کو پیغام دیا ہے کہ ہم حسینی راہ پر ہیں اور ظلم کے آگے سرجھکانے سے سرکٹانے کو ہم نے ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دشمن کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور دہشت گردوں کی حمایت میں کمربستہ افراد آج بلوں میں چھپ گئے ہیں۔ اسلام کے نام پر بیگناہ افراد کو خاک و خون میں نہلا دینے والوں کے خود ساختہ اسلام کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔ شیخ نیئر عباس نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی سخت آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے، تاکہ دہشت گردی کی جڑیں ہی ختم ہو جائیں۔ دہشت گردی کی خاموش حمایت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر آپریشن ضرب عضب کے مقاصد حاصل نہیں ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree