ایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ امیدوار حاجی علی حیدرکی درخواست پرگلگت بلتستان الیکشن ٹربیونل کی جانب سے جی بی کونسل کے انتخابات کالعدم قرار

02 جولائی 2016

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان الیکشن ٹربیونل نے گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کو غیرقانونی قرار دیکر نئے الیکشن کرانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس محمد عالم نے مجلس وحدت مسلمین کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی حیدر کی جانب سے کونسل الیکشن میں شو آف ہینڈ اور انتخابی شیڈول جاری ھونے کے بعد کی گئی ترمیم کو چیلنج کیس پر فیصلہ دیتے ہوئے کالعدم قرار دیکر فوری انتخابات کا حکم دے دیا۔ حاجی علی حیدر نے جی بی کونسل الیکشن کو چیلنج کیا تھا اور انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کر کے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرانا غیرقانونی ہے۔ انکے چیلنج پر فیصلہ دیتے ہوئے جسٹس محمد عالم نے جی بی الیکشن کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے اس فیصلے  کے بعد کونسل کے اراکین کی تنخواہوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree