وحدت نیوز (شگر) اصولوں کی سیاست پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے،ہمارا منشور پرامن مستحکم پاکستان اور نفرتوں ،تفرقہ بازی،دہشت گردی،بے روزگاری ،انصاف کی فراہمی،روشن مستقبل،تعلیمی و صنعتی انقلاب،اور خود انحصاری کے لئے جدو جہد کرنا ہے،شگر کے عوام نے روائتی سیاست کیخلاف فیصلہ د ے کر ثابت کیا کہ وہ علاقے میں تبدیلی کے خواہاں ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شگر کے امیدوار فدا علی شگری تسر شگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار کے لئے الیکشن میں نہیں آئے،ہماری جدو جہد عوامی حقوق کی بحالی اور روائتی سیاست کا خاتمہ ہے،تاکہ شگر کے غیور عوام کو اپنی طاقت کا احساس ہو کہ نمائندے ان کے نوکر ہے وہ نمائندوں کے نہیں،گذشتہ 35 سالوں سے بیچارے عوام ووٹ دینے کے بعد نمائندوں سے ملاقات کے لئے پانچ سال دھکے کھاتے رہتے ہیں اور الیکشن قریب آتے ہی سیاست دان ان کو بیووقف بنانے کے لئے ان کے گھروں کا طواف شروع کرتے ہیں،ہم اس نظام سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر کے رہیں گے،وہ شگر جس کو علی شیر خان انچن نے روم سے موازنہ کیا تھا آج یہاں کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہے،یہ ایک لمحہ فکریہ سے کم نہیں،انشااللہ مجلس وحدت مسلمین شگر کو ماڈل ضلع بنا کر پورے گلگت بلتستان کے لئے مثال قائم کریگی۔