ایم ڈبلیوایم نے کوئٹہ سے نامزد چار امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی کا اعلان کردیا

21 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں دیگر قائدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کوئٹہ کے چار حلقوں سے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سیاسی سیل کی جانب سے جن چار امیدواروں کے ناموں کی بطور امیدوار منظوری دی گئی ہے ان میں علامہ علی حسنین حسینی، علامہ سید عباس علی موسوی، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور جعفرعلی جعفری شامل ہیں۔

کوئٹہ کے حلقہ NA-263کوئٹہ-2سے ارباب لیاقت علی ہزارہ، NA-262سے جعفرعلی جعفری،PB-42کوئٹہ -5سے علامہ علی حسنین حسینی جبکہ PB-40کوئٹہ -3سے علامہ سید عباس علی موسوی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے تمام نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹررننگ آفیسرز کے سامنے جمع کروادیئے ہیں،واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے نامزد تمام امیدوار انتہائی قابل ، باکردار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایم ڈبلیوایم نے اس قبل بھی آغا رضا جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کو اسی حلقے سے منتخب کرواکر 5 سال عوام کی بہترین خدمت کی تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree