ہم اصولوں کی سیاست کرتے ہیں، ایک محدودسیاسی جماعت تنگ نظری اور قوم دشمن پالیسیاں ترک کردے،ایم ڈبلیوایم کوئٹہ

13 مارچ 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی، علامہ ولایت جعفری اور دیگر نے کہا ہے کہ  خطے پر چھائے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حکمرانوں اور سیاست دانوں کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنانا ہوگا۔سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری بقاء ہے۔موجودہ حالات میں یکجہتی اور یکسوئی کی جس قدر ضرورت پاکستانی قوم کو آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ اس وقت پاکستان کے لیے سب سے اہم اور ضروری چیز یہی ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ پاکستان کی بقاء اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ آج وطن عزیز پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں کے سازشوں کا شکارہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور ملک میں مایوسی اور بے چینی کی فضاء بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں ملک کے ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلا تفریق، رنگ نسل و مذہب عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں۔ علاقے کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی۔ عدم برداشت اور غیر جمہوری رویے کے قائل نہیں ہیں۔ایک محدود سیاسی جماعت اپنی تنگ نظری اور قوم دشمن پالیساں ترک کردے اور کالعدم تنظیموں اور شدت پسندوں سے ہم خیال ہوکر قوم کو نقصان پہنچانا بند کر دے ۔ہزاروں کی تعداد میں شہید دینے کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والی قوم کو دہشت گردی سے جوڑنا قوم سے خیانت کے مترادف ہے۔ نفرت انگیز بیانات چھوڑ کر اگر مذکورہ پارٹی اپنی کارکردگی اور عوامی مسائل پر توجہ دے تو زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree