وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) علامہ مقصودعلی ڈومکی نے یونین کونسل جھڈیر شاخ کے زمینداروں اور کاشت کاروں کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ٹیمپل شاخ کے ٹیل میں عوام پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں لوگوں کو زراعت کے لئے پانی نہیں مل رہا۔ تالاب خالی ہیں اور لوگوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا۔اس موقع پر یونین کونسل جھڈیر شاخ کے چیئرمین میر غلام رسول لہڑی ، ممبر ضلع کونسل غلام حسین بگٹی ، محمد شعبان ٹالانی و دیگر موجود تھے۔
در ایں اثنا علامہ مقصود علی ڈومکی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ میں میرٹ کی پامالی کرتے ہوئے این ٹی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی اہل خاتون حاجرہ بی بی کی حق تلفی کو افسوس ناک قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میرٹ کی دعویدار صوبائی حکومت حاجرہ بی بی کو ان کا حق دلائے گی۔