میراضمیر مطمعن ہے کے عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کررہاہوں ، ایم پی اے آغا رضا

20 اگست 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) ہمارے معاشرے میں کھیل کے مختلف سرگرمیوں کو فروغ دینے کی سخت ضرورت ہے. کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم جزو ہے، جس سے وابسطہ افراد ملک و قوم کی سر بلندی کا باعث بنتے ہیں۔ چیک وصول کرنے والے مختلف وفودجو کہ اظہار تشکر کیلئے MWMبلوچستان کے مرکزی آفس میں آئے تھے سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کیااور کہا کہ گزشتہ روز ہم نے اپنے ڈی ڈی پی فنڈ سے 155 مریضوں، 37 اسپورٹس کلبوں، مختلف تعلیمی اداروں، سوشل ویلفیر آرگنائزیشنز، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مبلغ چار کروڈ روپے تقسیم کئے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی بہت سی مثالیں موجود ہیں کہ کھیلوں سے وابسطہ افراد نے کھیلوں کے زریعے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کھیلوں سے معاشرے میں مختلف قسم کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2014اور 2015ڈی ڈی فنڈ سے مختلف سپورٹس کلبوں ،کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد میں فنڈز تقسیم کیا گیا تا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو سکے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے ۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے دوری اختیار کرنا ہمارے لئے مختلف بیماریوں کی وجہ بنتی ہے. مختلف بیماریوں میں لوگ اس لئے بھی مبتلا رہتے ہیں کیونکہ انکی کوئی ایسی سرگرمی نہیں ہوتی جس سے وہ صحت مند رہ سکے. ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے فنڈز کو مریضوں کے ساتھ ساتھ کھیل سے وابسطہ افراد میں بھی تقسیم کیا تاکہ ہماری طرف سے جتنی ہو سکے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو اور معاشرے میں ان جیسے سرگرمیوں کو فروغ مل سکے۔

 ایم ڈبلیو ایم کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی جتنی ممکن ہو خدمت کرے اس لئے ہمیں امید ہے کہ فنڈز کی تقسیم سے نہ صرف مریضوں کا علاج ممکن ہوسکے گابلکہ انکے قرضے بھی ادا ہوسکے نگے جنہوں نے اپنا علاج قرض لیکرکیا تھااسکے ساتھ ساتھ اسپورٹس کلبوں کو مزید ترقی کے مواقع ملیں گے، تعلیم میں ترقی ہوگی، سوشل ویلفیئر آرگنائزیشنز کو مزید خدمت کا موقع ملے گا اور ہسپتالوں اورصحت کے مراکز میں بہتری آئے گی.



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree