شامی مہاجرین کو پناہ کا جھانسہ دینے والے مغربی ممالک ہی ان کی مشکلات کے اصل وجہ ہیں ، علامہ سید ہاشم موسوی

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما امام جمعہ کوئٹہ علامہ سیدہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے پاکستان قوم پر عظیم احسانات ہے انہوں نے دن رات سخت محنت کرکے ایک آزاد مملکت خداد پاکستان مسلمانوں کیلئے حاصل کیاہم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مگر افسوس کہ بابائے قوم کی زندگی نے ساتھ نہ دیا ، شاید آج پاکستان ایک ترقی یافتہ ماڈل اسلامی ملک ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ شام اور دیگر اسلامی ممالک میں آج جو بھی حالات ہے اسمیں امریکہ ، یورپ ، برطانیہ اور افسوس کے ساتھ بعض ہمارے عرب اسلامی ممالک بھی شامل ہے جنہوں نے القاعدہ ،طالبان ، داعش اور اس جیسے کئی دہشت گرد تنظیموں کو بنایا ان کو تربیت دی تاکہ مسلمان ممالک آپس میں دست و گریباں ہو اور ان کے ناجائز اولاد اسرائیل کو خدا نخواستہ گریٹر اسرائیل میں تبدیل کیا جاسکے۔انہوں جرمن چانسلر اجنلینا مارکل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان یورپ اورامریکہ کے دوغلہ پالیسی سے بخوبی آگاہ ہے شام جاری خانہ خون خرابہ کس کے اشاروں پر کئے جارہے ہیں ان دہشت گردوں کو تربیت ، اسلحہ اور مالی امداد کو ن فراہم کررہاہیں یقیناًاس میں امریکہ، یورپ ، اسرائیل او ر بعض عر ب ممالک کا ہاتھ ہے جنہوں نے شام کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے لاکھوں مسلمان بچوں ،عورتوں اور مردوں کے خون سے اپنے ہاتھوں کو رنگا ہیں اسلامی ملک شام کی حکومت کو تبدیل کرنے کی خاطر خون کی ہولی کھیل کرکہتے ہیں ہم ان شامی مہاجرین کو پناہ دی البتہ یہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے کہ یہ رویہ ان شامی پناہ گزینوں کے ساتھ قد ر شرمناک ہیں،ان کیلئے شرم کا مقام ہیں ایک طرف ان بے گناہ مظلوم شامیوں کے ملک کوتباہ و برباد کیاہے اور دوسری طرف کہتاہے کہ ہم شامی پناگزینوں کو پناہ دی ہے یہ کہا ں کا انصاف ہے کہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کے اشاروں پرلاکھوں انسانوں کا خون بہایا جائے اور ان ملک کو تباہ کیاجائے، شامی مہاجرین کو پناہ دینے کا واویلا کرنے والے ہی شامی عوام کے اصل مجرم ہیں ان کے قتل و غارت میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نیشنل ایکشن پلان کو سراہاتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھ کر عادلانہ عمل ہونا چاہئیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree