رویوں میں مثبت تبدیلی سیاسی و معاشی استحکام کا باعث بنتی ہے،آغا محمد رضا

26 فروری 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری بیان ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ رویوں میں مثبت تبدیلی ،سیاسی و معاشی استحکا م کا با عث بنتے ہیں ۔اسلام امن ،تحمل برداشت اور باہمی تعاون کی تعلیم دیتا ہے یہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ رنگ و نسل ، مذہب کی تفریق کے بغیر تمام انسانوں کے بے جا قتل کی سختی سے ممانعت کر تا ہے۔سیاسی جماعتوں میں عدم برداشت اور غیر جمہوری رویے کی وجہ سے پاکستان میں جمہوری ادارے مضبوط نہ ہو سکے ۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان سے آج جمہوری ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں ۔بلکہ اس منفی طرز عمل کے فروغ نے عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے بھی کوسوں دور رکھا ہے۔ وسائل پر عدم اختیار اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دیا۔ملک کی آبادی کا بڑا حصہ آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔رزق کے لیے عرصہ حیات تنگ ہونا معاشرے کے سدھار میں سب سے بڑی رکاوٹ اور قومی المیہ ہے آئین کا مکمل نفاذ ہی ملک میں مختلف اقسام کے مافیاز،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز اور ناجائز دولت کے نظام حکومت و ریاست پر غلبِے کو کم اور ختم کر سکتا ہے مگر افسوس غلبہ آئین و قانون کی بجائے مسلسل مافیاز اور خاندانی سیاسی جماعتوں کے اجارہ دار قائدین اوران کے پیاروں کا ہی ہوتا رہا ہے۔قائدین کی ان اجارہ داریوں نے ملک میں سیاسی جماعتوں کی نشوونما ہونے ہی نہیں دی ۔بیڈ گورننس،قانوں کی دہری عملداری، خاندانی سیاست ،مافیا ز کا راج،کرپشن کلچرکی وجہ سے سیاسی جماعتیں طاقت پکڑہی نہ سکی اور ملک معاشی طور پر مستحکم نہ ہو سکا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree