دھشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے بجائے زائرین مشہد مقدس و کربلا معلیٰ کو بلا جواز تنگ کیا جارہا ہے،علامہ مقصودڈومکی

06 اپریل 2016

وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفرآباد اورمدرسہ خاتم النبیین ﷺکے زیر اہتمام ایک روزہ دین شناسی ورکشاپ منعقد ہوئی ۔ورکشاپ کے شرکاء سے برادر حسن رضا غدیری نے احکام کے موضوع پرجبکہ آغا سیف علی حیدری نے عقائد کے موضوع پر درس دیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حالات حاظرہ کے عنوان سے خطاب کیا ۔

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دھشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی بجائے زائرین مشہد مقدس و کربلا معلیٰ کو بلا جواز تنگ کیا جارہا ہے۔ دھشت گردی کا خاتمہ کرکے زائرین کی رفت و آمد کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ زائرین کے قافلے میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہوتے ہیں، مگر انہیں جگہ جگہ پر مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ طویل عرصہ گزر جانے کے با وجود زائرین آج بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں ،قلعہ نما، جیل خانہ میں کئی روز تک تفتان بارڈر پر زائرین کو روکا جاتا ہے ، اگر یہاں زائرین کو روکنا ہی ہے تو حکومت زائرین کی سہولت کا انتظام کرے۔ مختلف لوگ زائرین کوگاڑی کرایوں سمیت مختلف بہانوں سے لوٹتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسات کے زائرین پر بلا جواز الزامات لگانے والے خدا کا خوف کریں ۔مذہبی تعصب کی عینک اتار کر زائرین کے مقدس سفر کی اہمیت کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مسلسل اعلانات کے باوجود زائرین کے مسائل حل نہیں ہوئے۔فیری سروس کے وعدے پر بھی تا حال عمل در آمد نہیں ہوسکاْ۔
انہوں نے شامی افواج کے ہاتھوں تدمر شہر کی آزادی کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تکفیری لشکر اپنی تمام تر ظلم و بربریت کے باوجود شکست و ریخت سے دوچار ہے، جبکہ اس وقت عالمی سطح پر سامراج اور اینٹی سامراج دو الائنس بر سر پیکار ہیں۔ سامراجی ایما پر دنیا کے اسی ممالک سے جمع کیا گیا تکفیری لشکر رو بہ زوال ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree