جمہوریت کی مضبوطی لوکل گورنمنٹ کے قیام میں مضمر ہے، عباس علی موسوی

13 اگست 2015

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی نے ہزارہ ٹاون بروری میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے بہانے سے پنجاب اور سندھ میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی جیسی سیاسی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کا ایک موقع میسر آگیا ہے اور یہ پاکستان کے عوام کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاسی حکومتوں میں سپریم کورٹ کی حکم سے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات ہوئے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں کنٹومنٹ بورڈ کے بھی انتخابات ہوئے ۔ سپریم کورٹ کے احکامات اور اعلی ٰ عدلیہ کے کوششوں کے باوجود پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ابھی تک ایک خواب ہے۔ یہ دونوں سیاسی جماعتیں اپنے بارے میں اس تاثر کو مضبوط کر رہی ہے کہ وہ نچلی سطح پر عوام کو اختیارات نہیں دینا چاہتی ہیں۔ پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت مضبوط مقامی حکومتوں کی ہے۔ ہمارے سامنے ان ملکوں کی مثالیں بھی موجود ہیں جنہوں نے جنگوں اور خانہ جنگی کے حالت میں بھی انتخابات کرائے، دور جانے کی ضرورت نہیں ہے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال پنجاب اور سندھ سے زیادہ خراب تھی۔ اس کے باوجود وہاں انتخابات منعقد ہوئے۔ بارش اور سیلاب کا بہانہ کوئی ایسا بہانہ نہیں ہے جسے قبول کیا جاسکے۔ حقیقیت یہ ہے کہ پنجاب اور سندھ کے حکومتیں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔ یہ ہماری سیاسی تاریخ کا انتہائی ناقابل فخر پہلوہے کہ ہماری سیاسی جماعتیں لوگوں کو نچلی سطح اختیارات منتقل کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے معاملے میں غیر جمہوری رویوں کی حامل ہیں۔ اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ان سیاسی جماعتوں پر ملک کی اشرافیہ کا قبضہ ہے یہ اشرافیہ صرف ڈیڑھ دو ہزار خاندانوں پر مشتمل ہیں اور وہ جمہوریت کو صرف اپنی حکمرانی اور کرپشن کے لیے استعمال کرتے ہیں۔یہ اشرافیہ نچلی سطح پر سیاسی اور مالیاتی اختیارات حاصل کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ یہی اشرافیہ جمہوریت کے ثمرات بھی عام لوگوں تک نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔ اسے خوف ہے کہ مقامی حکومتوں کے ذریعے نچلے طبقات سے سیاسی قیادت ابھر کر سامنے آسکتی ہے۔ جو اس کی اجارہ داری کو چیلنج کرسکتی ہے۔ اسی لیے وہ نہیں چاہتی کہ بلدیاتی انتخابات ہوں۔صوبائی حکومتیں مقامی سطح کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں اس صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات دے کر جمہوری اداروں کو مضبوط کریں اور رائے عامہ کو مزید اپنے خلاف نہ ہونے دیں۔دریں اثنا ء مجلس وحدت مسلمین پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے ایم پی اے نصراللہ زیرے کے والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی رنج اور غم کا اظہار کرتی ہے۔ اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree