امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کیلئے اسلامی لبادہ اوڑے دشمنوں کی کوششیں جاری ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

05 جولائی 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول کی بازیابی کیلئے ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی "زخمی زخمی قدس پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا" کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔ امت مسلمہ کو مختلف ناموں پر تقسیم کرنے کیلئے اسلامی لبادہ اوڑے دشمنوں کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ جن میں سے ایک مسلم ممالک میں دہشت گردی کا فروغ بھی ہے۔ جس کا اصل ہدف مسلمانوں کی جان و مال و عزت و آبرو ہے۔ یہ سب کچھ گریٹر اسرائیل کو بچانے کیلئے کیا جا رہا ہے مگر صیہونی قوتوں کی چال کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی۔ انہوں نے یکم جولائی کو غزہ میں اسرائیلی بمباری کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے بڑھ کر بربریت کی کوئی مثال نہیں مل سکتی۔ جس کا سلسلہ گذشتہ 66 برسوں سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی بازیابی اور مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں پوری امت مسلمہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا۔ اسی لئے بارہ رمضان المبارک 11 جولائی سے ملک بھر میں "زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا" کے نام سے آل پارٹیز کانفرنسز اور گول میز کانفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا۔ کوئٹہ میں کانفرنس 12 جولائی کو ہوگی۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائیگا۔ کانفرنس کا مقصد لوگوں کو مسئلہ فلسطین سے آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے میڈیا ہاؤسز سے بھی اپیل کی کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے خصوصی پروگرامز نشر کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree