حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پاراچنار میں زمینی ملکیتی تنازعات کا حل کاغذات مال کےذریعے نکالیں تاکہ مزیدجانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے، علامہ وحید کاظمی

30 اکتوبر 2021

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ پاراچنار میں جب تک زمینی اور پانی کےمسائل شفاف انداز میں حل نہیں ہوتے تب تک خونی فسادات کے سلسلے پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ہم نے حکومت سے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ  کاغذات مال کے مطابق وہاں کے باشندوں کو اپنا حق دیا جائے مگر حکومت کی عدم دلچسپی  ان تنازعات میں اضافے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنارکے زمینی جھگڑوں میں  اب تک درجنوں افراد قتل اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پیواڑ اور گیڈو لڑائی حکومت کی عدم توجہی کا نتیجہ ہے۔جس میں ایک درجن سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی روز پاراچنار میں تناو کی کیفیت رہی کیونکہ انہی لڑائیوں کو بنیاد بنا کر پہلے بھی فرقہ وارانہ فسادات کو پورے علاقے میں ہوا دی گئی۔ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیواڑ گیڈو، بالشخیل،شورکو، شلوزان اور دیگر متنازعہ زمینوں کا حل کاغذات مال کے ذریعے نکالیں تاکہ ائندہ پھر کسی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree