ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات کا اعلان شہدا کے خون سے غداری ہے،علامہ عبدالحسین الحسینی

12 ستمبر 2013

وحدت نیوز (پشاور)   مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے بات چیت کے سبب ہی ملک آج آگ و بارود میں جل رہا ہے۔ طالبان ظالم اور قاتل ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی ان سنگ دل دہشت گردوں کیساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے چاہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاتلوں کو معاف کرنا ہزاروں پاکستانی شہدا کے خون کیساتھ غداری ہوگی۔ شہدا کے لواحقین کی اجازت کے بغیر مذاکرات کی باتیں کرنا قوم کے ساتھ بہت بڑا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدم سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ حکمران، فوج اور ملکی سکیورٹی ادارے بزدل اور بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات پہلے بھی ناکام ہوئے تھے اور اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر صوبہ خیبر پختونخوا میں بھی شام اور مصر کے مظلوم عوام کی حمایت اور امریکی و اسرائیلی نواز قوتوں کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree