پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ روکا تو اسلام آباد میں احتجاج کرئینگے۔ علامہ سید وحید کاظمی

12 مئی 2014
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سیدوحید کاظمی نے پشاور میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ اگر قتل غارت کا یہ سلسلہ نہ تھما تو بھر پور احتجاج کا راستہ احتیار کیا جائے گا۔انہوں نے گزشتہ روز پشاور کے علاقے پیپل منڈی میں دہشت گردوں کے جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں سردار اشرف علی کی شہادت اور عابد علی قزلباش کی زخمی ہونے پر مذمت کرتے ہوئے جاری ایک بیان میں انہوں کا کہنا تھا کہ پشاور میں شیعہ نسل کشی نہ قابل برداشت ہے عوام کے صبر کا پیمانہ لبرز ہوسکتاہے۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صرف دہشت گردوں کے ترجمان کا کردار آدا کر رہی ہیں اسے عوام کے جان و مال سے کوئی سروکار نہیں ۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا یہ سلسلہ حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف کوئی اقدام نہ اُٹھانا اور مذکرات کا ڈرامہ رچانے کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کے خلاف اسلام آباد میں بھی ا حتجاج کر سکتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف دوسروں تنقید مگر صوبائی حکومت امن واماں قائم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت پشاور میں ٹارگٹ کلز کے خلاف کاروائی شروع کرے اور عدالتی کمیشن کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائے۔


اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree