نون لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتیں عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہیں، علامہ سبطین الحسینی

03 مئی 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے پشاور میں سید اطہر عباس زیدی کی شہادت اور ہنگو میں فرہاد علی پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں جبکہ حکمران اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں یکسر ناکام نظر آرہے ہیں۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں عرصہ دراز سے اہل تشع افراد کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، تاہم ہر مرتبہ یقین دہانیوں کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت نے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں کئے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی قتل و غارت گری کے اسباب جاننے کیلئے کوئی پیشرفت کی گئی، انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کی مرکزی حکومت اور پی ٹی آئی کی صوبائی حکمران نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے ہنگو پٹ بازار میں شیعہ نوجوان فرہاد علی پر قاتلانہ حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree