وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کے پی کے میں تنظیمی امور کی بہتر انجام دہی، بروقت اقدامات اور پورے صوبہ کو مربوط رکھنے کے لئے صوبہ بھر سے باصلاحیت اور فعال افراد پر مشتمل کابینہ کا اعلان کر دیا۔ نئی کیبنٹ میں علامہ جہانزیب جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل، علامہ سید وحید عباس کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری تنظیم سازی، سید وقار بخاری، سیکرٹری رابطہ، سید عدیل عباس، سیکرٹری میڈیا، سید محمد ابو کرار نقوی، سیکرٹری نشر و اشاعت، سید تہور عباس، سیکرٹری فلاح و بہبود، راجہ نوازش علی، سیکرٹری عزاداری، تنویر مہدی ایڈووکیٹ، سیکرٹری سیاسیات، اذکار علی، لیگل ایڈوائزر، مولانا سید نور نقی، سیکرٹری شعبہ تربیت، محمد ابراہیم، سیکرٹری مالیات، تنویر مہدی ایڈووکیٹ، سیکرٹری سیاسیات، سید شیریں شیرازی، شعبہ خواتین اور شعبہ اسکاوٹنگ کے لئے سید ابراہیم حسین کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان ناموں کی حتمی منظوری آئندہ ہفتہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔