صوبائی حکومت کا کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی نہ کرنا ان دہشت گردوں کی حمایت ثابت کر تا ہے،علامہ جواد ہادی

06 فروری 2014

وحدت نیوز(پشاور) مملکت خدادادپاکستان میں شیعہ برادری کا تسلسل سے قتل عام ہو رہا ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ دنوں میں کئی بے گناہ شہری قتل ہوئے اور حکومت اور سیکیورٹی ایجنسیاں خاموشی سے تماشہ دیکھ رہے ہیں۔گزشتہ روز پشاور شہر میں دہزت گردی کی  تین وارداتیں  ہوئیں اور مجرمین باآسانی موقع سے فرار ہوئے۔


    ۴فروری  ٢٠١٤   کی صبح کو پشاور شہر کے وسط میں دن دھاڑے ایک شیعہ رہنما اصغر علی جیو کو شہید کیا گیا۔ کل شام کو شیعہ کمیونٹی کے ایک امام بارگاہ کے ساتھ خودکش حملہ ہوا جس میں ٩ بے گناہ شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے اور کل شام ہی ایک شیعہ جوان ولی اللہ پر قاتلانہ حملہ ہوا ان سب واقعات کے پیچھے جو دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں وہ حکمرانوں اور سیکیورٹی ایجنسیو ں کے لیے جانے پہچانے ہیں مگر ہمارے باربار مطالبات کے باوجود ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوری ٰ نظارت کے رکن علامہ سید جواد ہادی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہو  ئے کیا ۔ اس پریس کانفرنس کا انعقادمجلس وحد ت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ ، آئی ایس او  پشاور ڈویژن ، طوری بنگش کونسل ، جامعہ شہید کے اساتیداور پاک ہوٹل انتظامیہ کے جانب سےمشترکہ طور پر کیا گیا تھا،اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی  صدر امامیہ علماء کونسل،علامہ مصطفیٰ بہشتی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  اورکزئی ایجنسی،علامہ اصغررجائی استادجامعہ شہیدحسینی ،علامہ عابد شاکری  خطیب جامعہ شہیدحسینی ،گلاب حسین چیرمین طوری بنگش کونسل اور بلال حسین نائب صدر آئی ایس او پشاور ڈویژن بھی موجود تھے۔

 

علامہ جواد ہادی کا کہنا تھا کہ سنی ہمارے بھائی ہے مگر چند مٹھی  بھر دہشت گرد ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں اگر ان دہشتگردوں کو نہ روکا گیا تو اس کے نتیجے میں پورے ملک میں حکومت کی رٹ ختم ہو جائی گی۔ہم اس کانفرنس میں واضح اور دو ٹوک اعلان کرتے ہیں کہ دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ارباب اقتدار ان دہشت گردوں سے خوف زدہ ہیں لہٰذا ان پر ہاتھ نہیں ڈالتے ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے اور ان کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کیا جائے پشاور میں شیعہ کمیونٹی کے دینی مراکز کو تحفظ فراہم کیا جائے شہداء اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے ۔

 

پریس کانفرنس کے اختتام پر  علمائے کرام کی جانب سے۶ نکاتی مطالبات بھی پیش کیئے گئے جن کے مطابق
1۔ہم مطالبہ کرتے ہے کہ پاک ہوٹل دھماکہ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصیر کو بے نقاب کیا جائے ۔
2۔پاک ہوٹل سمت پشاور کے تمام شیعہ کمیونٹی کے عبادت گاہوں سمت شحصیات کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
3۔پاک ہوٹل کے سیکورٹی بہتری کے لئے گیٹ لگائے جائے
4۔دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے بجائے اپریشن کیا جائے آئین کو نہ ماننے والوں کے ساتھ مذکرات قوم کی توہین ہیں۔
5۔شہداء اور زخمیوں کو معاوضے کو جلد سے جلد اعلان کیا جائے۔ اور زخمیوں کی بہترین علاج کے لئے دیگر ہسپتالوں میں شفٹ کیا جائے۔
6۔کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے خلاف ٹارگٹنگ اپریشن کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree