سانحہ پشاور میں ملوث دہشت گردوں کو سر عام پھانسی دی جائے ، ایم ڈبلیو ایم پشاور

22 جون 2013

peshawar protestوحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاورکا مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج،گرفتار دہشت گردوں کو سرعام پھانسی کا مطالبہ۔
احتجاج میں ایم ڈبلیو ایم کے علاقائی یونٹس اورآئی ایس اواور آئی او کے برادران نے بھرپور شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے ضلعی سیکرٹری جنرل محمد شکیل نے نہتے مسلمانوں کے بے گناہ خون سے خانہ خداکوخون آلود کرنے والوں کو لامذہب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ مٹھی بھردہشت گردوں نے ملک میں انارکی اور جنگل کا قانون رائج کر رکھا ہے۔حکومتی ادارے بے بس ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کی نسل کشی کرنے والے کان کھول کے سن لیں کہ ہم حسینیت کے پیروکار کٹ مر سکتے ہیں مگر یذیدان عصر کے سامنے جھک نہیں سکتے یذیدیت کے علمبردار دھماکوں اور ٹارگٹ کلینگ سے کسی صورت حسینیت کو دبا نہیں سکتے،انہوں نے انتظامیہ اور عدلیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ گرفتار دہشت گردوں کو سرعام پھانسی دی جائے،انہوں نے کہا کہ ائندہ جمعہ کو بھر پوراحتجاج کیا جائے گا ۔                                                     
 قرارداد   
١ ۔  ہم  مطالبہ کرتے ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔ اور جن افراد کو گرفتار کیاگیاہے ان کی تحقیقات میڈیا کے سامنے کرکے قرار واقعی سزا دیا جائے۔
٢  شہداء ورثاء کی فوری طور پر مالی امداد کیا جائے۔
٣  زخمیون کی مالی معاونت کے ساتھ طبی سہولیات کو بہتر بنایا جائے۔    
٤ پشاور میں مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکورٹی کا انتظام کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree