ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کے تحت مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت 15 جنوری کو منعقد ہوگی

11 جنوری 2022

وحدت نیوز (کراچی) مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت 15 جنوری کو منعقد ہوگی، جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ملک کے جید علماءوذاکرین خطاب کریں گے۔مرکزی مجلس برسی کی دعوتی اور تشہری مہم تیزی سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کراچی،مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری ، امامیہ آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت 15 جنوری کو مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی ملیر کراچی میں منعقد ہوگی ۔

مرکزی مجلس عزا میں خصوصی خطاب سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے جبکہ دیگر مقررین میں استاد العلماء علامہ سید رضی جعفر نقوی صاحب(صدرجعفریہ الائنس پاکستان)،علامہ نثار احمد قلندری صاحب(صدر مجلس ذاکرین امامیہ)اورذاکر اہل بیت ع نوید عاشق بی اے صاحب (آف لاہور)شامل ہیں۔

مرکزی مجلس عزا میں ملک کے نامور شعراء ، نوحہ خواں حضرات نذرانہ عقیدت پیش کریں گے جبکہ ماتمی سنگتیں نوحہ خوانی وسینہ زنی کریں گی۔خواتین کیلئےبھی باپردہ نشست کا اہتمام کیا گیا ہے ۔مرکزی مجلس عزا کی دعوتی مہم کے سلسلے میں شہر قائد کی قومی ، سیاسی وسماجی شخصیات کو دعوت دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree