حکمران اتحاد ملک و قوم کے مفادات کیلئے نہیں اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی خاطر برسر اقتدار آیا ہے، علامہ باقرعباس زیدی

08 نومبر 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کی زیر صدرات وحدت ہاوس کراچی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کی موجودہ صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف الجانی ،صوبائی رہنما علامہ مختار امامی،علامہ علی انور جعفری، چوہدری اظہر حسن، فدا عباس، ارشد اللہ مکتبی،حیدر زیدی، ناصر حسینی، اور ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

علامہ باقر عباس زیدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کو اس وقت لاتعداد چیلنجز کا سامنا ہے۔جن کا مقابلہ دور اندیشی، تدبر اور بہترین حکمت عملی سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت جس منشور کا واویلا مچا کر اقتدار میں آئی اس پر عمل درآمد کی ابھی تک کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔پاکستان کو بیرونی ڈکٹیشن اور قرضوں سے آزاد کرنے، ملکی معیشت کی مضبوطی، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ، انصاف کی بلاتحصیص فراہمی سمیت تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔غریب کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔جس گھر میں راشن کے اخراجات پورے نہیں ہوتے وہاں تعلیم و ہنر کے لیے وسائل کی دستیابی کیسے ممکن ہے۔حکمران اتحاد ملک و قوم کے مفادات کیلئے نہیں اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی خاطر برسر اقتدار آیا ہے، جو اپنے کیسز ختم کرنے کی خاطر ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔حکومت کی ناقص پالیسیوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے موجودہ اتحادی حکومت ایک نا اہل حکومت ہےاور یہ حق حکمرانی کھوچکی ہے۔پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام فقط فوری شفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و استحکام کو ہر شے پر ترجیح دی ہے۔جو طاقتیں مذہب، مسلک یا رنگ و نسل کی بنیاد پر بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتی ہیں وہ وطن عزیز کی خیرخواہ نہیں ہیں۔ایسے عناصر کا ہر پلیٹ فارم پر محاسبہ کیا جائے گا۔اجلاس میں المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن  کی جانب سے سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلاب متاثرین کی ریلیف کیلئے جاری کاموں اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree