امام خمینی ؒ نے مسئلہ فلسطین کو عرب حکمرانوں اور عرب قوم پرستوں کے چنگل سے نکال کر امت مسلمہ کے حوالے کردیا، علامہ مقصودڈومکی

28 جون 2016

وحدت نیوز(نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نوابشاہ کے تنظیمی دورے پر پہنچے تو ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سجاد علی کی قیادت میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ بعد ازاں بیت القدس ،آزادی فلسطین اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں شیعہ نسل کشی اور دہشت گردی کے خلاف جاری بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس، اور ارض فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے، اسرائیل کے مقدر میں شکست اور رسوائی ہے۔ فلسطین جلد آزاد ہوگا۔ امام خمینی ؒ نے مسئلہ فلسطین کو عرب حکمرانوں اور عرب قوم پرستوں کے چنگل سے نکال کر امت مسلمہ کے حوالے کردیا۔ پاکستان کے کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دھشت گردی ،شیعہ نسل کشی اور مظلوموں کی حمایت میں 13مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔اگر حکمرانوں نے مطالبات پورے نہ کیے تو جمعہ 22جولائی کو سندہ بھر میں شاہراہوں کو بلاک کرکے ملک گیر دہرنادیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ مہینے گذر گئے مگر سندہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے،جبکہ جیکب آباد اور شکارپور کے متائثرین آج بھی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گذشتہ پچاس دنوں سے شکارپور کے وارثان شہداء اور زخمی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر MWM کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کانفرنس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree