اصحاب رسول (رض) کے مزارات کی اہانت کیخلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او نے دفاع صحابہ ریلی نکالی

28 مارچ 2014

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے اصحاب رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت اویس قرنی و عمار یاسر رضی اللہ تعالی عنہما کے مزارات کو مسمار کئے جانے کے خلاف کراچی میں نمائش چورنگی سے نکالی گئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی، آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ عقیل موسیٰ، علامہ علی انور جعفری،علامہ مبشر حسن سمیت ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک شام کو امریکی و اسرائیلی کالونی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، تکفیری دہشتگردوں نے اسلام کا چہرہ مسخ کردیا ہے، وزیراعظم بھی ڈیڑھ عرب ڈالر کی امداد لیکر اب عرب ممالک کے نمک خواری کیلئے آمادہ ہوگئے ہیں، مقدس مزارات شعار اللہ ہیں، دہشتگردی کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔

 

رہنماؤں نے کہا کہ ایک مخصوص مکتب فکر کی سوچ رکھنے والے اس سے قبل بھی نواسی رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس مزارات کو نشانہ بناچکے ہیں، القائدہ و طالبان میں کوئی فرق نہیں، شام میں جہاد کے نام پر پوری دنیا سے بھیجے جانے والے دہشتگردوں کا مقصد صرف اسلام کو بدنام کرنا ہے، نواز شریف حکومت نے دہشتگردوں سے مذاکرات شروع کرکے ملک کو امریکی کالونی بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات امریکی ایماء پر خراب کئے جا رہے ہیں، عرب ممالک مملکت پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں، نواز حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عرب ممالک کی جنگ میں فریق بن کر پاکستان کی سالمیت کو داؤ پر نہ لگائیں۔ احتجاجی دفاع صحابہ ریلی میں شیعہ و سنی علماء و عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی، ریلی میں موجود شرکاء نے تکفیریت مردہ باد، القائدہ طالبان مردہ باد، امریکہ و اسرائیل مردہ باد سمیت شیعہ سنی اتحاد کے نعرے لگائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree