ایم ڈبلیوایم پنجاب سیکریٹریٹ میں شیعہ علماءوذذاکرین کا مشترکہ اجلاس، شہید نوید عاشق کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کردیا

03 اکتوبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سینئر نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنمائوںاور ذاکرین عظام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کےدو ٹوک انداز میں فرمایا تھا کہ ریاست کو آپ کے مذہب سے سروکار نہیں آپ سب آزاد ہیں ہر کوئی اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ عبادات بجا لائے لیکن  بدقسمتی سے ہمارے ملک کو اشرافیہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کے دیئے ہوئے اصولوں سے ہٹا کر مسلکی مملکت بنانے کے لیے دہشت گرد پال کر قوم کی گردن پر مسلط کر دئیے پاکستان بنانے کی مخالف قوتوں کو پاکستانیوں کے سر پر سوار کر کے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کر دیا گیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ ہزاروں شہادتیں دینے کے بعد  ملک امن کی آغوش میں آنے سے پہلے ہی نہ امن کردیا جاتا ہے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ ذاکر اہل بیتؑ جناب نوید عاشق بی اے دوران مجلس فائرنگ سے شہید کرنا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے ان کے بیگناہ قتل کی پُر زور مذمت کرتے ہیں،حکومت شہید کے قاتل کا جلد ٹرائل کر کےاور اس کے سہولت کاروں کو فلفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔ شھید کا قاتل فقط وہ ملعون نہیں جس نے گولی چلائی ۔شھید کے قتل پر جوڈیشل انکوائری مقرر کر کے حقائق سامنے لائے جائیں۔ ان تمام افراد کو کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے ذہن سازی کی،نشانہ بازی کی تربیت دی ،اسلحہ فراہم کیا۔ہر سہولت کار قانون کے شکنجے میں آنا چاہیے۔ سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں انتہا پسندوں کی دہشتگردانہ کاروائیوں کیخلاف پنجاب حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ آج گجرات میں ایک نامور خطیب کو مجلسِ عزا سے خطاب کرنا تھا شہر میں داخلہ پر پابندی لگا دی کہ ان پر ایف آئی آر ہے یہ بھی قتل نہ ہو جائیں۔ لاقانونیت کی تمام حدیں پار کی جا رہی ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں ہمیں بھی جینے کا حق دیا جائے۔ قتل بھی ہم ہوتے ہیں پابندی بھی ہمارے اوپر لگائی جاتی ہے ۔ہم گھر میں مجلس کروانا چاہیں تو ہمیں کہا جاتا ہے اجازت لو۔آئین پاکستان کی کس شق کے تحت ہم سے اجازت کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

مقررین نے کہا کہ پنجاب بھر میں اربعین کے جلوس میں منظم ہو کر شامل ہونے پر ایف آئی آرز درج کر لی جاتی ہیں۔ہم اپنے پیشواؤں کی مشکلات و مصیبتوں اور ان پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ کسی کے مقدسات کا نام لئے بغیر کریں تو بھی ایف آئی آرز درج کر لی جاتی ہیں۔ فور شیڈول ،سولہ ایم پی او ،سیون اے ٹی اے، پانچ منٹ مجلس و جلوس لیٹ ہونے پر لگا دی جاتی ہے۔دوسری طرف سر عام خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والا نہ صرف دندناتا پھرتا ہے بلکہ نوجوانوں کو ورغلا کر نفرت کے بیج بوتا پھرتا ہے ۔چند شر پسند امن کا کھلواڑ کرتے ہیں اور ادارے آڈیو لیکس بناننے اور پھیلانے پر لگے ہیں ۔ہم سات کروڑ شیعان حیدر کرار پاکستان میں بستے ہیں ۔ہمارے صبر کا اور کتنا امتحان لیا جائے گا ۔بس کر دو !خدا کے لیے دہشت گرد بنانا اور پالنا بند کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ جو دہشت گردوں کی پشت پناہی میں شہرہ رکھتا ہے،اس کے وزیر داخلہ بنتے ہی پنجاب میں قتل و غارت گری شروع ہو جاتی ہے۔وفاقی حکومت کے مشیرعطا تارڑ کالعدم جماعتوں کے دفاتر جا کر ان کو شہہ دیتے ہیں ۔گورنر پنجاب جھنگ میں کالعدم جماعت کے دفتر جاتے ہیں اور ان کی پشت پناہی کرتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ادارے  ان شرپسندوں کی پس پردہ پشت پناہی کرتے ہے،جس کی زندہ مثال ایام عزا بلخصوص چہلم امام حسین علیہ السلام کے پر امن شرکاء پر پنجاب بھر میں درجنوں غیر قانونی ایف آئی آرز کا اندراج ہے۔ہم پنجاب حکومت کی منافقانہ پالیسی کی مذمت کرتے ہیں اور متنبہ کرتے ہیںکہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم بلوچستان کی طرح آپ کی بھی حکومت کو پورے ملک کے لئے ایک مثال بنا دیں۔

بروز منگل شہید کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ مرغزار کالونی سے اٹھایا جائے گا ان کی نماز جنازہ تقریباً 12:30بجے دن گورنر ہاؤس کے سامنے ادا کی جائے گی ،ان کی تدفین مومن پورہ قبرستان لاہور میں کی جائے گی لاہور انتظامیہ،تمام متعلقہ اداروں سے گزارش ہے کہ سیکورٹی ودیگر انتظامات میں تعاون کریں۔آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان شہید کے نماز جنازہ میں کیا جائے گا ۔

پریس کانفرنس میں علامہ محمد باقر گھلو وفاق المدارس شیعہ پاکستان، علامہ کرامت عباس حیدری چیرمین خطباء و ذاکرین کونسل پاکستان، علامہ وقار الحسنین نقوی مرکزی کنوینر شیعہ شہریان پاکستان ،پیر سید نوبہار شاہ،چیئرمین شیعہ پولیٹیکل پارٹی پاکستان،سید حسن رضا کاظمی صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم پنجاب ،علامہ امتیاز عباس کاظمی،امام جمعہ سمن آباد لاہور ،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی امام جمعہ بحریہ ٹاؤن لاہور،سیٹھ عدنان حیدر رہنماء ایم ڈبلیو ایم ،خرم نقوی رہنماء ایم ڈبلیو ایم ،امیر عباس مرزا رہنماء ایم ڈبلیو ایم ،نجم عباس خان صدر ایم ڈبلیو ایم لاہور، قاسم علی قاسمی صدر شیعہ علماء کونسل لاہور ڈویژن،حیدر ثقفی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن ،چوہدری صغیر ورک چیرمین تحفظ عزا کونسل پنجاب  اورملک امیر مختار ،قمر عباس جدون ودیگر بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree