ایم ڈبلیوایم پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، آئندہ ماہ علامہ راجہ ناصرعباس کے دورہ پنجاب کا اعلان

01 فروری 2021

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا دوروزہ اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں اختتام پزیر ہوگیا۔ صوبائی شوریٰ کا اجلاس سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے مختلف اضلاع سے جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے ۔

صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت ضلعی سیکرٹری جنرلز نے کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع اگلے ماہ تک اپنے اضلاع میں ضلعی شوریٰ کا اجلاس طلب کریں گے اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے تنظیمی دورہ جات کے حوالے سے تیاری کو یقینی بنائیں گے ۔

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، رکن مرکزی شوریٰ عالی علامہ مبارک علی موسوی اور ممبر مرکزی تنظیم سازی کونسل برادر آصف رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree