وحدت نیوز(چوک اعظم) مجلس وحدت مسلمین چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل سیماب حیدرنے سانحہ پشاور پر صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو ملکر دہشتگردی کیخلاف متحد ہونا ہوگا، پشاور واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے،اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملہ میں 100سے زائد بچوں کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے، اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگرد اب بھی ملک کی جڑو ں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف عمل ہیں، انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے، دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر میدان عمل میں آنا ہوگا، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، مسالک اور طبقات کو اب کھل کر دہشتگردی کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشتگردی کے اس سانحہ پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو ملک بھر تک وسعت دی جائے۔