وحدت نیوز ( پشاور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے بھکر میں گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے جان بحق شہداء کے جنازوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر کا امن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے جس کی زمہ دار دہشت گردوں کی پشت پناہ مسلم لیگ ن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ صرف یہ چاہتے ہیں ہ چاہتےہیں کہ اہل تشیع پنجاب میں صرف قتل ہو تے رہیں اپنا دفاع نہ کر یں اس سے انکی نوکری خطرے میں پڑجاتی ہے ،
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے بھکر سے ہی منتخب ہوئے تھے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان دہشت گردوں نے شہباز شریف کو سپورٹ کیا تھا اور شہباز شریف بھی ان لوگوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ، یہ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی پشت پناہی ان لوگوں کو حاصل ہے۔ اس پشت پناہی کو وہ انتظامیہ کے حوالے سے بھی استعمال کرتے ہیں، یہاں بھکر میں وہ دہشتگردانہ انداز میں گھومتے پھرتے ہیں۔ گاڑیوں پر نقاب پوش افراد کو بٹھا کر اور اسلحہ لہرا کر بھکر کی سڑکوں پر چلتے پھرتے ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ ان دہشت گرد عناصر کی مکمل پشت پناہی کر تی ہے ، کل کے واقعے میں ملوث دہشت گرد پولیس کی موجودگی میں آگ و خون کا کھیل کھیلتے رہے ۔
علامہ عبد الخالق اسدی نے مطالبہ کیا کہ سانحہ بھکر کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹربیونل تشکیل دیا جائے ، اور صوبائی وزیر قانون اور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے پشت پناہ رانا ثناء اللہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے ، انہوں نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کے بھکر کے مومنین کو ہراساں کر نے یہ گرفتار کر نے کی کوشش کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ۔