وحدت نیوز (لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے استقبال ماہ مبارک رمضان اور ہفتہ تکریم مساجد کے عنوان سے اسلام پورہ مسجد میں پروگرام منعقد ہوا جس میں مرکزی رہنماؤں سمیت یوتھ اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی. حجتہ السلام و المسلمین مبارک موسوی نے اسلام پورہ لاہور کے مومنین کو بھوک ہڑتال تحریک کے اسباب اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور ناصر ملت کا پیغام مومنین تک پہنچایا. ان کے ہمراہ مرکزی یوتھ سیکرٹریم مولانا ڈاکٹر محمد یونس بھی موجود تھے. پروگرام کے اختتام پر مرکزی رہنماؤں کی سرپرستی میں یوتھ کے جوانوں اور مومنین کی مدد سے پوری مسجد کی صفائی کی گئی. مومنین کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے. اسے ہر مسجد میں اجراء ہونا چاہئے. بچوں بوڑھوں جوانوں اور علماء کی اس مہم میں شرکت دیدنی تھی. اس مہم کے دوران ایسے مناظر دیکھنے کو ملے جنہیں اگر صحیح معنوں میں ہائی لائٹ کیا جائے تو پاکستان کے اندر ایک ثقافتی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار ہو سکتا ہے. اس موقع پر مرکزی سیکرٹری یوتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بھر میں یوتھ کے جوانوں کو چاہئے کہ اس ثقافت کو عام کریں. اپنے اپنے محلوں کی مسجدوں کو آباد کریں اور اس طرح کی اکٹوٹیز کے ذریعے مساجد کی آبادکاری میں اپنا حصہ ڈالیں اور فرصتوں کو ہاتھ سے جانے نہ دیں.