وحدت نیوز (لاہور) قرآنی ثقافت کی حاکمیت ،معاشرے کی ایک بنیادی ضرورت ہے ۔قرآن کریم کی برکات سےمعاشرہ میں امن برقرار ہوسکتاہے اوراس طرح معاشرہ دشمن کے شراور ہر قسم کے فتنے سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔معاشرے کے نوجوان اپنی قدروقیمت کو پہچانیں، کیونکہ ہمارے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے: قرآن کریم سے آگاہی اورمعرفت معاشرے سے فقروناداری کو ختم کر دیتی ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک معاشرہ قرآن کریم اوراس کے اعلیٰ معارف سےآگاہ بھی ہو لیکن اس کےباوجودوہ گمراہی اورضلالت کے راستے پرگامزن رہے۔ جب اہل بیت علیہم السلام کی سیرت ،قرآن کریم کے ہمراہ معاشرے میں رواج پا جائے تو ایسا معاشرہ دوسروں کے لئے آئیڈل بن جاتا ہے ۔اور یہی اسلامی معاشرے کی پہچان ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ تربیت کی کتب اورمجلات کے ذریعے اپنے اندر علمی ،فکری ،ثقافتی ،اخلاقی ،فقہی ، تربیتی ،سیاسی اور اجتماعی معلومات میں اضافہ کریں۔آخر میں ایم ڈبلیو ایم کے ہر فرد سے گذارش ہے کہ وہ مجلہ بصیرت کی ممبر سازی مہم میں حصہ لے اور مجلس کی نشریات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں : 03004244863/03374646550