نواز شریف فرعونی کردار ترک کرکے فوری مستعفیٰ ہوں ،علامہ اقتدار نقوی ودیگر کا نواں شہر چوک میں دھرنے سے خطاب

01 ستمبر 2014

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر گزشتہ روز اسلام آباد میں کی جانے والے ریاستی دہشت گردی کے خلاف علامتی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ثقلین نقوی، سید دلاور عباس زیدی ودیگر نے کی۔ رہنماؤں نے گونواز گو سمیت دیگر حکومت اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدارنقوی نے کہا کہ شریف برادران اور انکے مغرور و سفاک وزرا نے شریف فورسز ے ذریعے ظلم و بربریت کی انتہا ر دی۔ معصوم بچوں، خواتین اور پرامن مظاہرین پر گذشتہ بیس گھنٹوں سے زائد جاری مسلسل شیلنگ اور فائرنگ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی ہے۔ اب تک درجن کے قریب پرامن نہتے افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فرعونیت اور بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان ا وردارالحکومت شریف برادران اور انکے سفاک وزرا کے اپنے ملک کی نہتی اور پرامن عوام پر جمہوریت کے نام پر ظلم و تشدد و بہی نہیں بھولے گا۔ علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی دہشتگردی میں ملوث بدنام ضیائی باقیات نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ آج ہر محب وطن پاکستانی ا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر مارچ کرنے والی سیاسی پارٹیوں کی قیادت، جس میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری، صاحبزادہ حامد رضا اور دوسری طرف عمران خان میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔رہنماؤں نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کی جانب سے کیے گئے مظالم کی بھرپور مذمت کی۔ علامتی دھرنے کے شرکاء بعدازاں ایک ریلی کی صورت میں شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے این ایل سی بائی پاس پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شریک ہوئے۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی جانب سے چوک نواں شہر میں کیے جانے والے احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی رہنماؤں نے شرکت کی اور عوامی تحریک کے رہنماؤں سے زخمی ہونے والے رہنماؤں کی صحت یابی کی دعاکی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree