محب وطن ایم ڈبلیوایم کے خلاف برسرپیکارپنجاب حکومت پہلے اپنی صفوں سے دہشت گردوں کوباہر نکالے،ایم ڈبلیوایم ملتان

05 ستمبر 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے سیاسی قوتوں کو افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پاکستان کی سلامتی و بقا دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوملک میں امن امان کے حقیقی قیام کے لیے یکساں کوششوں کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن قومی ضرورت اور عوام کی امنگوں کا عکاس ہے۔اس سلسلے میں پاک فوج کے اقدامات کی حمایت نہ کرنا حب الوطنی کے منافی ہے۔ دہشت گرد اور کرپٹ عناصر کے خلاف افواج پاک کی بلاتخصیص کاروائی قانون و انصاف کی بالادستی کا عملی اظہار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں بیلنس کی پالیسی اختیار کر کے بے گناہ افراد کو ہراساں کر رہی ہے جو نیشنل ایکشن پلان کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔ پنجاب حکومت اپنی صفوں سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے اور تفرقہ پھیلانے والے عناصر کو باہر نکالیں۔ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی جماعتوں کے مابین نزاعی صورتحال دہشت گردی کے خلاف اجتماعی کو ششوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے افواج پاک داخلی و خارجی محاذوں پر پوری جرات سے برسرپیکار ہے۔یہ وقت باہمی جھگڑوں سے نکل کر ملک دشمن قوتوں کے خلاف باہم ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے ڈو مور کا مطالبہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ پاک فوج کو کسی غیر ملکی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں اور وہ دہشت گردی کے مراکز کے خاتمے میں بہترین نتائج حاصل کر رہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree