مجلس وحدت مسلمین کا اجلاس، ملتان کی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

19 نومبر 2013

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ اورعمائدین کا مشترکہ اجلاس امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کی۔ اجلاس میں انجمن لائسنسداران کے صدر سید اصغر عباس نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جاوید عباس، سید دلاور عباس زیدی، شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی، الطاف حسین، سید نیرعباس شمسی، مہر سخاوت علی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان کی امن ومان کی صورتحال کا بغورجائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عباس صدیقی اور سید اصغر عباس نقوی نے کہا کہ ملتان امن کا گہوارہ تھا جسے چند شرپسندوں نقصان پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے برصغیر کا قدیمی شہر ہے جو کہ دشمن کی آنکھ کا کانٹا بن چکا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ عزاداری سید الشہداء اور مجالس کا محدود کرنے کی باتیں کررہے ہیں وہ لوگ کل 12ربیع الاول کے جلوسوں پر بھی پابندی لگانے کی مطالبہ کریں گے۔ اور عین ممکن ہے وہ لوگ نماز جمعہ اور عیدین کے اجتماعات پر پابندی لگانے جیسے مطالبات بھی کریں گے۔ لہذاحکومت کو چاہیے کہ اُن لوگوں کو اعتماد میں لے جن کا معاشرے میں اثر رسوخ ہے۔ بدقسمتی ہے امن کمیٹی اور دیگر انتظامی کمیٹیوں میں من پسند افراد کو رکھا جاتا جو کہ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملتان کاامن جتنا ہمیں عزیز ہے شاید کسی کو نہیں لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ اُنہوں نے کہا ملتان میں ہونے والی امن کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree