علامہ عرفانی کی شہادت اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان داعش کے اتحادیوں کا مضبوط گڑھ بنتا جا رہا ہے، علامہ اقتدار نقوی

27 نومبر 2014

وحدت نیوز(ملتان) اسلام آباد میں پاراچنار کی ہردل عزیز شخصیت عالم دین،روحانی شخصیت، علامہ شیخ نواز عرفانی کو وفاقی دارالحکومت میں بیگناہ شہید کردیا گیا۔یہ کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے ، قتل کے پیچھے یقیناایسے عناصر ملوث ہیں جنہوں نے شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، علماء ، غرض کسی کو بھی نہیں چھوڑا اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ مقتول شہید علامہ عرفانی پاراچنار میں اتحاد وحدت کے داعی تھے۔انہوں نے زندگی بھر دین اسلام کے عملی نفاذ کیلئے خدمات انجاد دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے ملتان میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، مہرسخاوت،ثقلین نقوی،وسیم زیدی، حسنین انصاری اور دیگر نے خطاب کیا۔



انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے، ہم سمجھتے ہیں علامہ عرفانی کی شہادت کے ذمہ دار یہ حکمران ہیں جن کے ہوتے ہوئے کالعدم تنظیمیں بحال ہورہی ہیں اور یہ حکمران دہشتگرد وں کو ختم کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، شیخ نواز کی شہادت اس سازش کی ایک کڑی ہے ، فقط ایک ہفتہ قبل کالعدم تنظیموں پر پابندی اٹھنا اسی سلسلہ کی کڑی نظر آتا ہے۔ اس سازش کے پیچھے جہاں عالمی قوتیں کارفرما ہیں وہیں ایوان میں بیٹھے حکمران بھی ملوث ہیں جو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہے کہ نواز حکومت کے کالعدم جماعتوں سے اندرونی رابطے اور تعلقات ہیں۔داعش کی پاکستان میں سرگرمیاں ہر شہر میں شروع ہوچکی ہیں، کئی افراد پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں ۔ نہوں نے کہاکہ داعش کا پہلا ٹارگٹ پاراچنار ہے جہاں شیعہ نشین اکثریت میں ہیں، ایک ساز ش کے تحت پاراچنا پر ایک لشکر کشی کی تیاری ہوررہی ہے۔



علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ دشمن ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے ہم یہ سازش ناکام بنا دیں گے،افسوس کہ کالعدم تنظیموں پر پابندی ہونے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے بجائے ان سے پابندی ہٹائی جارہی ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، جن تنظیموں کے دامن پر سینکڑوں بے گناہ افراد کا لہو ہے انہیں کیسے آزادی دی جاسکتی ہے۔ ہم طالبہ کرتے ہیں علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سنائی جائے اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے،اجلاس میں جمعہ کو یوم سوگ اور مساجد میں بزرگ عالم دین کی شہادت پر مذمتی قراداد منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree