وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین حلقہ PP 161 کے مشاورتی کونسل کا اجلاس رائے ناصر علی کی زیرِ صدارت مانگا منڈی لاہور میں منعقد ہو۔ا جس میں ضمنی الیکشن سمیت اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔ عمائدین حلقہ PP 161نے مجلس وحدت مسلمین کی بھر حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم( صوبائی انتخابات ہوں یا بلدیاتی) مجلس وحدت مسلمین کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے کیونکہ یہ واحد جماعت ہے جس نے اِس علاقے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے اور ہم ہر میدان میں مجلس وحدت کے شانہ بشانہ حاضر رہیں گے۔
سیاسی مشاورتی کونسل کے اراکین نے حلقے میں بدترین دھاندلی کی مذمت کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ضمنی الیکشن کو فوج کی نگرانی میں کرایا جائے تاکہ اہل حقائق عوام کے سامنے آ جائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رائے ناصر علی نے کہا کہ مشاورتی کونسل کے تمام مطالبات اور مشورے مرکزی سیکرٹری سیاسیات تک پہنچایا جائے گا اور مرکز سے جوبھی فیصلہ آئے گا کونسل کے اراکین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔رائے ناصر علی کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 161میں ضمنی الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھی مجلس وحدت مسلمین بھر پور کردار ادا کرے گی۔