جس پارلیمنٹ میں بکائو مال ہو اُس سے انصاف اور خیر کی توقع رکھنا فضول ہے، علامہ اقتدار نقوی

02 مارچ 2015

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ اگر سیاست کو عین دین سمجھ کر انجام دیا جائے تو بہت بڑی عبادت ہے لیکن پاکستان میں مخلص اور نظریاتی سیاستدانوں کی قلت اور مفاد پرست، لٹیرے اور لوٹے سیاستدانوں کی بھرمار ہے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ جب بھی کوئی مخلص سیاستدان آیا ہے اُسے کام کرنے کا موقع نہیں ملا، پاکستانی سیاست میں چاپلوسوں اور مفاد پرستوں کا راج ہے۔ حالیہ سینٹ کے انتخابات میں جس طرح سیاسی جماعتیں اپنے لوٹے اراکین سے پریشان ہیں اُس سے واضح ہے کہ یہ لوگ پیسے کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان کی سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جس پارلیمنٹ میں بکائو مال ہو اُس سے انصاف اور خیر کی توقع رکھنا فضول ہے۔ پاکستان میں سیاست عبادت کی بجائے ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو آج کروڑوں میں خریدے گا کل وہ عوام کاخون چوسے گا۔ پاکستان میں پیسے کی بنیاد پر کچھ بھی خریدا جاتا ہے جس کی وجہ سے غریب طبقہ اپنے حقوق سے محروم ہے۔ لیکن پاکستان کا غریب نااُمید نہیں ہے اُسے ایک نئی صبح کا انتظار ہے ۔ انشا اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں تعمیری اور خدمت کی سیاست کو فروغ دے گی۔ آج جو سیاستدان عوام سے کیے وعدے بھول گئے ہیں کل یہی بھگوڑے دوبارہ ہمارے دروازوں پر آئیں گے جنہیں عوام مسترد کر دے گی۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے اُمیدواروں کا جائزہ لیا گیا اور عوامی رابطہ مہم کا شیڈول طے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree